9 ستمبر 2012 - 19:30

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ ہندوستانی حکام سے مذاکرات کی غرض سے جارہے ہیں۔

ابنا: فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق محمود عباس کل ہندوستان  وزیر من موہن سنگھ سے ملاقات کریں گے۔ محمود عباس ہندوستانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں دوطرفہ امور اور فلسطین کے مسائل پر گفتگو کریں گے۔ محمود عباس کے ساتھ فلسطین کے سینئر مذاکرات کار صائب عریقات اور فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابوردینہ بھی ہیں۔ یاد رہے ہندوستان نے ہمیشہ فلسطینی کاز کا ساتھ دیا ہے تاہم صیہونی حکومت کے ساتھ بھی اس کے سفارتی تعلقات ہیں۔ بتایا جاتا ہے ہندوستان اور صیہونی حکومت کے درمیاں فوجی تعاون میں حالیہ برسوں میں کافی توسیع آئي ہے۔  
.....
/169